عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخوست دائر کر دی گئی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سیاسی مخالف نے چیئرمین عمران خان کو نااہل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔