پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس میں 569پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس میں ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس میں 569پوائنٹس کی کمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان رہا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 39ہزار 771پوائنٹس پر آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس )میں بدھ کے روز شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 569پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 39ہزار 771پوائنٹس پر بند ہوا ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں آج 21کروڑ 6لاکھ 88ہزار 300شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 11ارب 94کروڑ 3لاکھ 28ہزار 74روپے رہی ۔پی ایس ایکس میں آج کے کاروبار کے دوران مجموعی طور 399کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا ،کاروبار کے دوران 71کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ،321کی قیمتوں میں کمی اور7کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو مستحکم رہی ۔

تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے لیے نواز شریف کے گھر کے قریب جگہ کاانتخاب کر لیا

مزید :

بزنس -