امریکہ کیساتھ کشیدگی ، ایران نے ایسے ہتھیار نکال کر دنیا کے سامنے رکھ دیئے جنہیں دیکھ کر مغرب کی نیندیں اڑ گئیں

امریکہ کیساتھ کشیدگی ، ایران نے ایسے ہتھیار نکال کر دنیا کے سامنے رکھ دیئے ...
امریکہ کیساتھ کشیدگی ، ایران نے ایسے ہتھیار نکال کر دنیا کے سامنے رکھ دیئے جنہیں دیکھ کر مغرب کی نیندیں اڑ گئیں

  

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )خلیج  میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران نے امریکہ کو اپنے جدید ترین بحری جہاز اور میزائل دکھا دئیے ۔

پاکستان اور نائیجیریا جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خرید و فروخت کے معاملے پر قریب ،نومبر میں معاہدہ متوقع

1980میں عراقی قبضہ چھڑانے کے حوالے سے ایران کے دارالحکومت تہران میں پریڈ کا اہتمام کیا گیاجس میں ایران نے اپنے جدید بحری جہاز اور میزائل دکھائے ۔ اس موقع پر ایرانی فوج نے دور تک مار کرنے والے میزائلوں کی مختلف اقسام ،ٹینک اور روسی ساختی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم(s-300) دکھا یا۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق خلیج میں بندر عبا س پورٹ پر ایرانی نیوی نے 500چھوٹے جہاز ،آبدوزیں اور ہیلی کاپٹر ایسے وقت میں دکھائے جبکہ ایران اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک واٹر وے کے معاملے پر شدید تناو چل رہا ہے ۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال ابھی تک ایران اور امریکہ کے چھوٹے جہازوں کے درمیان 30سے زائد مرتبہ آمنا سامنا ہو چکا ہے۔ادھر اسلامک ریولوشنری گارڈ کورپس کے کمانڈر جنرل علی جعفری کا کہنا ہے کہ ہم امریکہ کو بتا چکے ہیں امریکی بحریہ کی خلیج فارس میں نا مناسب اور نقصان دہ موجودگی سے امریکی عوام کی دولت کو ضائع نہ کیا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -