پاکستان نے یکطرفہ ایٹمی پروگرام محدود نہ کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نے یکطرفہ ایٹمی پروگرام محدود نہ کرنے کا اعلان کردیا
پاکستان نے یکطرفہ ایٹمی پروگرام محدود نہ کرنے کا اعلان کردیا

  

نیویارک(خصوصی رپورٹر) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان یکطرفہ طورپر اپنے ایٹمی پروگرام کو محدود نہیں کرسکتا، عالمی طاقتوں کو پہلے بھارت کی جوہری سرگرمیوں کو ختم کراناچاہیے ۔

تفصیل کے مطابق  سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے بتایاکہ وزیراعظم نوازشریف نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری پر واضح کردیاہے کہ جیسے مطالبات پاکستان سے کیے گئے ہیں ، وہ بھارت سے کریں جبکہ ملیحہ لودھی نے یکطرفہ ایٹمی پروگرام محدود نہ کرنے کااعلان کیا۔

اعزازچوہدری نے کہاکہ بھارت پر دباﺅ ڈالناچاہیے کہ کیسے پڑوسیوں کیساتھ اچھے تعلقات قائم کیے جاتے ہیں، وزیراعظم کی تقریر میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی مداخلت پر بھی روشنی ڈالی جائے گی ۔دنیا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور کسی اور ملک سے اس کی مثال نہیں ملتی۔وزیراعظم نوازشریف کشمیرکے معاملے پر اعتماد میں لینے کے لیے عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں تاکہ بھارت کودیرینہ مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات پرمجبور کیاجاسکے۔

میڈیا بریفنگ میں مزید کیا کچھ بتایا، آپ بھی ویڈیو دیکھئے ۔

مزید :

قومی -