پاناما کے چوروں کا ہر صورت احتساب کیا جائے گا، جعلی دستاویزات بنانے کا ماہر اسحاق ڈار قوم کو تسلیاں دے رہا ہے: شیخ رشید

پاناما کے چوروں کا ہر صورت احتساب کیا جائے گا، جعلی دستاویزات بنانے کا ماہر ...
پاناما کے چوروں کا ہر صورت احتساب کیا جائے گا، جعلی دستاویزات بنانے کا ماہر اسحاق ڈار قوم کو تسلیاں دے رہا ہے: شیخ رشید

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کے چوروں کا ہر صورت احتساب ہوگا۔پی ٹی آئی حق پر ہے میں مرتے دم تک ان کا ساتھ دوں گا۔

راولپنڈی میں جہانگیر ترین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میںعمران خان کا ساتھ کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔ ن لیگ والے بھارت کی بجائے ہمیں ڈنڈے دکھا رہے ہیں۔ ملک میں معیشت تباہ ہوگئی ہے اور جعلی دستاویزات بنانے کا ماہر وزیر خزانہ قوم کو طفل تسلیاں دے رہا ہے۔انوہں نے کہا کہ لال حویلی نے اس ملک میں ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔اگر ہمیں روکا گیا تو ہم جاتی امرا کی جانب مارچ کریں گے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے شیخ رشید کو رائیونڈ نارچ میں شرکت ی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

مزید :

قومی -