ہم نے تمام دروازے کھٹکھٹائے انصاف نہیں ملا،ہمارے پاس اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں:جہانگیر خان ترین

ہم نے تمام دروازے کھٹکھٹائے انصاف نہیں ملا،ہمارے پاس اب سڑکوں پر آنے کے سوا ...
ہم نے تمام دروازے کھٹکھٹائے انصاف نہیں ملا،ہمارے پاس اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں:جہانگیر خان ترین

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر خان ترین نے شیخ رشید احمد کو رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے تمام دروازے کھٹکھٹائے لیکن انصاف نہیں ملا ہے،ہمارے پاس اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ہم حکومت سے سوالوں کا جواب مانگ رہے ہیں،جواب ملنے تک تحریک جاری رہے گی،پانامہ لیکس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمران کرپشن میں ملوث رہے ہیں،حکومت معیشت خراب کررہی ہے،عمران خان بیس سال سے کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید دلیر آدمی ہیں ان کا راولپنڈی کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے،ہمیشہ عمران خان کے موقف کی تائید کی ہے۔حکمران ابھی تک یہ ثابت نہیں کرسکے کہ ان کی کمائی حلال کی تھی یا حرام کی۔حکومت نے ملک میں بادشاہت قائم کررکھی ہے،ملک میں بے انتہا کرپشن ہے اس کا احتساب ہونا چاہییے۔

مزید :

قومی -