کمزور رن ریٹ سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

کمزور رن ریٹ سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا
کمزور رن ریٹ سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان اور میچ فکسنگ میں سزا پوری کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں واپسی کیلئے شدید مقابلے کا سامنا ہے۔
کرک انفو کے مطابق سلمان بٹ کا قومی ٹی ٹونٹی کپ میں بھی رن ریٹ 90کے پاس ہی رہا۔ ایک دو میچوں میں انہوں نے اپنا سٹرائیک ریٹ سو کے لگ بھگ کیا لیکن ان کی یہ کارکردگی ان کی ٹیم میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان انٹرنیشنل کرکٹ کے مطابق خود کو نہیں ڈھال سکے۔ ان کو ٹیم میں واپسی کیلئے اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر بنانا ہوگا ۔ اس وقت ون ڈے کرکٹ میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھی جا رہی ہے اور دنیا بھر کے کھلاڑی ٹی ٹونٹی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی بہتات کے پیش نظر سلیکٹر بھی اس کھلاڑی کو سلیکٹ کرنے پر زور دیتے ہیں جس کا سٹرائیک ریٹ اچھا ہو۔اس میں کوئی شک نہیں کہ  سلمان بٹ نے نیشنل کپ میں رنز کئے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کا سٹرائیک ریٹ اچھا نہیں رہا۔ اس بارے میں سلمان بٹ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -