حکومت نے206 ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کردی

حکومت نے206 ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کردی
حکومت نے206 ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کردی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے206 ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کردی۔

جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے206 ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کردی،فروخت کیے گئے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزکی کٹ آف ایلڈمیں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،10سال کے11ارب روپےمالیت کےپاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 5سال کے78ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت ہوئے ہیںنیلامی میں 3 سال کے 116 ارب روپے مالیت کے بانڈز فروخت کیے گئے۔

مزید :

قومی -