اڑی کیمپ پر حملہ، بھارتی فوجیوں کوقتل کرنے سے پہلے کچن اور سٹور میں بند کیاگیا: این آئی اے

اڑی کیمپ پر حملہ، بھارتی فوجیوں کوقتل کرنے سے پہلے کچن اور سٹور میں بند ...
اڑی کیمپ پر حملہ، بھارتی فوجیوں کوقتل کرنے سے پہلے کچن اور سٹور میں بند کیاگیا: این آئی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں واقع اڑی سیکٹرمیں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کی تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے اور تحقیقاتی ٹیم نے کہاہے کہ ملٹری بیس کو اڑانے سے قبل حملہ آوروں نے فوجیوں کو یرغمال بناکر کچن اور سٹور روم میں بند کردیا، بیشتر ہلاکتیں انہی دو مقامات پر ہوئی ہیں جنہیں حملے کے دوران آگ لگادی گئی ۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے )نے کہاہے کہ حملہ آوروں کے پاس فوجی ہیڈکوارٹر کے نقشے کے بارے میں مکمل معلومات تھیں اور تاحال یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ حملہ آروں کا تعلق پاکستان کی جہادی تنظیموں سے تھاجبکہ حملے کے دوران آرمی کا جی پی ایس سسٹم بری طرح متاثرہوا۔
حساس ادارے این آئی اے کے چیف شرد کمار نے اڑی کا دورہ کیا اور حملے سے متعلق بریفنگ لی۔