آف شور کمپنیاں،ایف بی آر کے خط کے جواب میں تین خواتین مالک ہونے سے مکر گئیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آف شور کمپنیوں کے حوالے سے جاری کیے گئے خط کے جواب میں تین خواتین مالک ہونے سے مکر گئیں،تینوں خواتین کاکہناہے کہ کمپنیاں ان کی نہیں ،ان کے شوہروں کی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق ایف بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے جاری کیے گئے خط کے جواب میں تین خواتین مالک ہونے سے مکر گئیں،تینوں خواتین کاکہناہے کہ کمپنیاں ان کی نہیں ،ان کے شوہروں کی ہیں،ایف بی آر کی ان خواتین نے ان خطوط کو واپس لینے کے لیے کہا ہے۔
تین خواتین کو بھی خطوط لکھے گئے تھے،تمام جوابات میں وکیل سے مشورے کیلیے وقت مانگاگیا ہے، اب تک صرف 25 سے 30 افراد نے جواب دیا ہے،ایف بی آر نے تقریباً 250افراد کو خط لکھے ہیں۔