وزیر اعظم محمد نواز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات،دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے:لی کی چیانگ
نیو یارک(خصوصی رپورٹر)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی ہے،وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے ،چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، ہم دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کیلیے آواز بلند کرتے رہینگے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی ہے،وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے ،چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، ہم دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کیلیے آواز بلند کرتے رہینگے،پاکستان اورچین کارشتہ نہ ٹوٹنے والاہے،چین پاکستان کیساتھ کھڑارہےگا،ہرفورم پرپاکستان کی حمایت کرینگے،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے حوالے سے بے خبر نہیں اس کی خطے میں اہمیت سے واقف ہیں،پاکستان خود دہشتگردی سے متاثرہ ہے اور توقعات سے بڑھ کر امن کیلئے کام کیا ہے،ہم پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی بڑھائیں گے نہیں،امید کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پوزیشن واضح کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اس موقع پر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے،ملک میں دہشتگردوں کانیٹ ورک توڑچکے ہیں،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں،پرامن ہمسائیگی ہماراوژن ہے۔
چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، ہم دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کیلیے آواز بلند کرتے رہینگے، پاکستان اورچین کارشتہ نہ ٹوٹنے والاہے،چین پاکستان کیساتھ کھڑارہےگا،ہرفورم پرپاکستان کی حمایت کرینگے۔
جنگی جنون، بھارت پاگل ہوگیا،مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل،فضائی فوج،لڑاکا طیارے اڈوں پر پہنچ گئے،پاکستان منہ توڑ جواب دینے کو تیار
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرچینی قیادت کے بیان پر اظہارتشکر کیا،وزیراعظم نے پاکستان اورچین کے تعلقات پراعتمادکااظہارکیا،ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز،طارق فاطمی اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی بھی موجود تھیں۔