عرب ملک میں نوجوان کو ایساکام کرنے پر جیل بھیج دیا گیا جو پاکستان میں ہر شہری روز رات کو سونے سے پہلے ضرور کرتا ہے

عرب ملک میں نوجوان کو ایساکام کرنے پر جیل بھیج دیا گیا جو پاکستان میں ہر شہری ...
عرب ملک میں نوجوان کو ایساکام کرنے پر جیل بھیج دیا گیا جو پاکستان میں ہر شہری روز رات کو سونے سے پہلے ضرور کرتا ہے

  

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جو کام ہر کس و ناکس ببانگِ دہل کر رہا ہے کویت میں وہی کام کرنے پر شاہی خاندان کے ایک شخص کو تین سال کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا ہے اور یہ کام حکومت پر بے جا تنقید ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے اس شخص شیخ عبداللہ سالم الصباح نے کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الجبیر اور دیگر شاہی افراد پر تنقید کی تھی جس پر اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے گزشتہ روز اسے 3سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ کویت میں امیر یا شاہی خاندان کے کسی بھی فرد پر تنقید پر قید کی سزا دی جاتی ہے۔ حالیہ سالوں میں درجنوں افراد کو اس جرم میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔

بڈھاسعودی شوہر اپنی جوان دلہن کو ایسا شرمناک کام کرنے پر مجبور کرتا رہاکہ جان کر عدالت بھی چیخ اٹھی

شیخ عبداللہ سالم الصباح کویتی امیر کے مرحوم سوتیلے بھائی شیخ عبداللہ الاحمد الصباح کا پوتا ہے۔ اس نے گزشتہ سال سنیپ چیٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں کویتی حکومت پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ کویتی کابینہ کے زیادہ تر اراکین الصباح خاندان کے افراد ہیں جن میں سے اکثر کو اس ویڈیو میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ عدالت نے شیخ عبداللہ سالم کو ان اراکین میں سے ایک کو ساڑھے16ہزار ڈالر(تقریباً 17لاکھ روپے) ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ شیخ عبداللہ سالم پر یہ الزام پہلی بار عائد نہیں ہوا۔ 2012ءمیں بھی ٹوئٹر پر اپوزیشن سے ہمدردی اور حکومت پر تنقید پر مبنی ٹویٹس کرنے پر ان سے تفتیش ہو چکی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -