موجیں ختم, ایمریٹس میں سفر کرتے ہوئے اب آپ کو اس چیز کے بھی پیسے دینے ہوں گے
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی ایمریٹس ایئرلائنزدوران پرواز شاور، فلموں کے وسیع انتخاب و دیگر لگژری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے معروف ہے۔دنیا بھر کی ایئرلائنز پرواز سے قبل سیٹ کے ازخود انتخاب پر مسافروں سے فیس وصول کرتی ہیں لیکن ایمریٹس میں اب تک یہ سہولت مفت میسر تھی، تاہم اب اس کمپنی نے بھی سیٹ کے انتخاب پر فیس لاگو کر دی ہے۔
بزنس مین معروف فضائی کمپنی کو اس طریقے سے تین ہفتے تک بے وقوف بناکر ’عیاشی‘ کرتا رہا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اکانومی کلاس کے 2درجوں کے مسافروں کے لیے سیٹ کے قبل ازوقت انتخاب پرفیس مقرر کی گئی ہے۔ کم فاصلے کی پروازوں کے اکانومی مسافروں کے لیے 15ڈالر(تقریباً 1500روپے) اور امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے ممالک جانے والی طویل پروازوں کے لیے 40ڈالر(تقریباً4ہزار روپے) فیس مقرر کی گئی ہے۔ تاہم پرواز کی روانگی سے دو دن قبل آن لائن ٹکٹ بک کروانے پر یہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔