شائقین کی اکثریت شاہد آفریدی کو باوقار طریقے سے رخصت کرنے کیلئے میچ کھلانے کی حامی

شائقین کی اکثریت شاہد آفریدی کو باوقار طریقے سے رخصت کرنے کیلئے میچ کھلانے ...
شائقین کی اکثریت شاہد آفریدی کو باوقار طریقے سے رخصت کرنے کیلئے میچ کھلانے کی حامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک) شائقین کرکٹ کی بھاری اکثریت نے شاہد خان آفریدی کو باوقار انداز میں انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصت کرنے کیلئے ایک میچ کھلانے کی حمایت کر دی ہے۔
معروف کرکٹ ویب سائٹ” کرک انفو“ کے ایک پول میں شائقین کی بڑی تعداد نے ان کو الوداعی میچ کھلانے کی حمایت کی ہے۔پولے میں اب تک 24000سے زائد شائقین نے اپنا ووٹ دیا ہے ۔ نتائج کے مطابق 18000(75فیصد)سے زائد شائقین نے شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کھلانے کی حمایت کی ۔ 5800(25فیصد)سے زائد شائقین نے اس تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کو میچ نہیں کھلانا چاہئے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے پہلے آل راونڈر کو رخصت کرنے کیلئے ایک میچ کھلانے کا عندیہ دیا تھا لیکن ا ب بورڈ نے اس معاملے پر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

مزید :

کھیل -