ٹیسٹ رینکنگ میں اول پوزیشن، 10کروڑ روپے بھی پاکستان کا انتظار کرنے لگے، کیویز اور کنگروز کیخلاف جیتنا ہوگا

ٹیسٹ رینکنگ میں اول پوزیشن، 10کروڑ روپے بھی پاکستان کا انتظار کرنے لگے، کیویز ...
ٹیسٹ رینکنگ میں اول پوزیشن، 10کروڑ روپے بھی پاکستان کا انتظار کرنے لگے، کیویز اور کنگروز کیخلاف جیتنا ہوگا

  

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد 10کروڑ روپے بھی پاکستان کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان پیسوں کیلئے پاکستان کو اگلے سال اپریل تک اپنی اس پوزیشن کو برقرار رکھنا ہوگا۔

آئی سی سی کین جانب سے جاری ایل بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی ٹیم یکم اپریل2017 کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہوئی اسے 10 کروڑ روپے انعام بھی ملے گا۔ اس انعام کو حاصل کرنے کیلئے پاکستان کی ٹیم کو کافی محنت کرنا ہوگی۔ اس سال کے اختتام اور 2017کے شروع میں مصباح الحق الیون کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیموں کیخلاف کامیابیاں حاصل کرنا ہونگی۔بدھ کو لاہور میں ایک تقریب میں پاکستانی قائد کو دیا جانے والا گرز12اکتوبر تک پاکستان کی ملکیت رہے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کو اکتوبر میں ویسٹ اندیز کی کمزور ٹیسٹ ٹیم کیخلاف بھی تین ٹیسٹ کھیلنا ہیں ۔ اس سیریز میں کلین سویپ پاکستانی کی پوزیشن کو مزید بہتر بنا دے گا۔بھارت کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان سے صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کھیلنا ہیں۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تو وہ اس کا حقدار بن جائیگا.

مزید :

کھیل -