”ٹیم کی کامیابیوں میں کئی بار اہم کردار ادا کیا، ایک موقع دیا جائے“سعید اجمل کرکٹ بورڈ سے نالاں

”ٹیم کی کامیابیوں میں کئی بار اہم کردار ادا کیا، ایک موقع دیا جائے“سعید ...
”ٹیم کی کامیابیوں میں کئی بار اہم کردار ادا کیا، ایک موقع دیا جائے“سعید اجمل کرکٹ بورڈ سے نالاں

  

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ابھی فٹ ہوں اور کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ مجھے ایک موقع دیا جائے۔

لاہور میں میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ مجھے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کا علم ہوا ہے لیکن میں ابھی ریٹائر نہیں ہونا چاہتا۔ مجھ میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔ مجھے ایک موقع دیا جائے اگر میں کارکردگی نہ دکھا سکا تو خود ہی چلا جاوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہمیں نے ٹیم میں واپسی کیلئے بہت محنت کی ہے اس کا ثبوت قومی ٹی ٹونٹی کپ ہے۔بورڈ کے پاس بھی اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ میں کوئی اعلیٰ آف سپنر نہیں۔میں نے ٹیم کی کامیابیوں میں کئی بار اہم کردار ادا کیا ہے ۔ بورڈ کو مجھے ایک موقع دینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے ٹیم میں نہیں بھی کھلایا گیا تو میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلا رہوں گا۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بورڈ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو الوداع کہنے کیلئے میچ کھلائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں دونوں کھلاڑیوں سے اس بارے میں بات کروں گا۔

مزید :

کھیل -