دوسالہ بچے کو گاڑی میں بند کر کے جواں سال ماں عیاشی کرنے نکل گئی اور جب پولیس آئی تو۔۔۔

دوسالہ بچے کو گاڑی میں بند کر کے جواں سال ماں عیاشی کرنے نکل گئی اور جب پولیس ...
دوسالہ بچے کو گاڑی میں بند کر کے جواں سال ماں عیاشی کرنے نکل گئی اور جب پولیس آئی تو۔۔۔

  

جنیوا (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کو تہذیب و تمدن اور انسانی حقوق کا سبب سکھانے والے ملک سوئٹزرلینڈ کی ایک خاتون شہری نے اپنی عیاشی کی خاطر اپنے ننھے بچے کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کر ڈالا کہ جس نے سنا غصے سے بے قابو ہوگیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شمالی شہر شفوسن کے مرکزی علاقے میں نصف شب کے قریب لوگوں نے سڑک کنارے کھڑی کار میں سے ایک بچے کی چیخوں کی آوازیں سنیں۔ جب راہگیروں نے کار کے اندر جھانکا تو ایک بچہ، جس کی عمر تقریباً 2 سال تھی، انتہائی دردناک انداز میں چیخیں ماررہا تھا۔ یہ بچہ بے حد خوفزدہ نظر آرہا تھا اور نجانے کس وقت سے گاڑی میں بند تھا۔ اس کی حالت دیکھنے والے شدید مضطرب ہوگئے اور ادھر اُدھر تلاش شروع کردی تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ اسے کس نے اور کیوں گاڑی میں بند کرکے چھوڑ دیا تھا۔ جب آس پاس کسی کا سراغ نہ ملاتو بالآخر پولیس کو اطلاع کردی گئی۔ جلد ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بیچارے بچے کو گاڑی سے نکالنے کے لئے ایک مکینک کو بھی بلوالیا گیا۔

وہ بچہ جو بھیڑئیے کی طرح دکھتا ہے،ایسا کیوں ہے جان کر آپ اپنے تندرست ہونے پر شکر ادا کریں گے

پولیس رپورٹ کے مطابق بچے کو گاڑی سے نکالاگیا تو اس کی حالت دیکھ کر ہر کوئی پریشان ہوگیا ۔ بیچارہ بچہ خوف سے کانپ رہا تھا اور رو رو کر اس کا رنگ نیلا پڑچکا تھا۔ پولیس نے بچے کو آرام پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس کی حالت انتہائی پریشان کن ہوچکی تھی۔ اسی دوران وہاں ایک نوجوان خاتون آن پہنچی اور کہنے لگی کہ یہ بچہ اس کا ہے، جبکہ وہاں موجود ہر شخص حیرت سے اس کا منہ تک رہا تھا۔

جب پولیس نے پوچھ گچھ کی تو خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بچے کو گاڑی میں بند کرکے اپنے دوستوں کے ساتھ کلب میں چلی گئی تھی جہاں ایک پارٹی سے لطف اندوز ہورہی تھی۔ جب وہاں موجود لوگوں کو پتہ چلا کہ خاتون کئی گھنٹوں سے ننھے بچے کو گاڑی میں بند کرکے عیاشی میں مصروف تھی اور اسے اس بات پر کوئی پچھتاوا بھی نہ تھا تو وہ شدید مشتعل ہوگئے۔ ایک شخص کو خاتون کی بے حسی پر اس قدر اشتعال آیا کہ وہ خود پر قابو نہ رکھ سکا اور غصے میں اس کی گاڑی پر حملہ آور ہوگیا۔ پولیس نے بمشکل تمام اس شخص پر قابو پایا جبکہ باقی لوگوں کو بھی اپنے جذبات قابو میں رکھنے کو کہا۔

اس پاکستانی نے پانچ کروڑ کیسے کمائے ؟جان کر آپ کو حیرانی بھی ہو گی اور فخر بھی

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کی مرتکب ہوئی تھی جس کا نتیجہ اس کے بچے کی جان جانے کی صورت میں بھی نکل سکتا تھا۔ بچے کی جان کو خطرے میں ڈالنے اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنے کے الزامات کے تحت خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -