سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور
سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں ملک کے خلاف اشتعال انگیز تقریر، نعرے بازی اور میڈیا ہاو¿سز پر حملے پر الطاف حسین کے خلاف مختلف جماعتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔
یہ قراردادیں پیپلز پارٹی کی خیرالنسا، ایم کیو ایم پاکستان کے سید سردار احمد ، مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے پیش کیں۔ ان قراردادوں میں کہا گیا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو آرٹیکل 6 کے تحت سخت سزا دی جائے۔کارروائی کے دوران پاکستان کے غداروں کےخلاف ایوان کی گیسٹ گیلری سے نعرے بازی کی گئی تاہم سپیکر نے مہمانوں کو نعرے بازی سے روک دیا۔ان قراردادوں پر اظہار خیال کے بعد ایوان نے متفقہ طور پر قراردادیں منظور کرلیں۔مذمتی قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رو¿ف صدیقی نے کہا کہ وہ اسلام اور پاکستان پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔مسلم لیگ فنکشنل کی مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ صولت مرزا کی پھانسی کے وقت ایم کیو ایم نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا ۔اس وقت میںنے اسی ایوان میں کہا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب ایم کیو ایم اپنے قائد سے لاتعلقی اختیار کرے گی اور وہ وقت آگیا۔ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے کہا کہ 22اگست کو جو ہوا وہ ایم کیو ایم کی بھوک ہڑتال کا نتیجہ نہیں تھا لیکن 22 اگست کے بعد مہاجروں کی پہچان پر بحث شروع ہوگئی، ہم اپنے معاملات میں بالکل واضح ہیں، ہم پر جو قرض ہے ہم نے وہ قرض اتارنے کے لئےانتہائی تلخ فیصلہ کیاہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے خواجہ اظہار کی گرفتاری پر صحیح قدم اٹھایا، ہم نے ذمے دارانہ سیاست کا بیڑہ اٹھایا ہے اور مشکل وقت میں سیاست کرتے رہیں گے۔اس سے قبل سپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر سپیکر نے نومنتخب اراکین اسمبلی اورنگزیب پنہور اور مرتضیٰ بلوچ سے حلف لیا۔اس دوران اسپیکر آغاسراج درانی نے رو¿ف صدیقی سے خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا وزن بہت بڑھ گیاہے۔ اللہ کسی کو جیل نہ بھیجے،آپ کو جیل کا بھی تجربہ ہوگیا۔ سپیکر نے رو¿ف صدیقی سے شعر کی فرمائش کی جس پر رو¿ف صدیقی نے اپنی اسیری پر شعر کہے۔

مزید :

قومی -