”چوری مت کرو بلکہ میرے ساتھ ۔ ۔ ۔“ بار بار کی چوری سے تنگ آئی لڑکی نے چور کو شرمناک پیشکش کردی

”چوری مت کرو بلکہ میرے ساتھ ۔ ۔ ۔“ بار بار کی چوری سے تنگ آئی لڑکی نے چور کو ...
”چوری مت کرو بلکہ میرے ساتھ ۔ ۔ ۔“ بار بار کی چوری سے تنگ آئی لڑکی نے چور کو شرمناک پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) جس کے ہاں چوری ہوجائے اس کے غیض و غضب کا اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن آسٹریلیامیں ایک خاتون کے ہاں چوری ہوئی تو اس نے اشتعال میں آنے کی بجائے نیک دلی اور سخاوت کی ایسی مثال قائل کردی کہ دنیا عش عش کراُٹھی۔
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق پرتھ شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون سیم ڈی سلری کی کار کا شیشہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو بار توڑاگیا۔ ان کے گھر کے باہر کھڑی کار کا شیشہ توڑ کر کوئی اندر موجود معمولی اشیاءچرالے گیا تھا۔ ان کے آس پاس کے گھروں کے سامنے کھڑی گاڑیوں کے ساتھ بھی یہی معاملہ پیش آچکا تھا۔ سیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کے ہمسائے ان جرائم پر بہت سیخ پا تھے لیکن انہوں نے سوچا کہ اکثر گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اندر موجود کھانے پینے کی کوئی شے چرائی گئی تھی، جس سے ان کے دل میں خیال پیدا ہو کہ غالباً یہ کوئی مفلوک الحال اور مصیبت زدہ شخص ہے جو گاڑیوں کے شیشے توڑ کر کھانے پینے کی اشیاءاور دیگر معمولی اشیاءچراتاتھا۔ یہ خیال آنے کے بعد انہوںنے ایک بڑا بورڈ لیا اور اس پر نمایاں الفاظ میں ایک تحریر لکھی اور اسے اپنے گھر کے باہر لگادیا۔ اس بورڈ پر لکھا تھا ”اگر آپ کو کھانے کی ضرورت ہے تو میں آپ کو کھانا دے سکتی ہوں۔ اگر آپ سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں تو میںا ٓپ کو گرم کپڑے دے سکتی ہوں لیکن سب سے بڑی بات یہ ہے کہ میں آپ کی دوست بن سکتی ہوں۔“
جب ایک مقامی اخبار نے سیم سے اس بورڈ کے متعلق بات کی تو ان کا کہنا تھا ”میں جانتی ہوں کہ آج کل ملازمت حاصل کرنا کتنا مشکل ہے اور بہت سے لوگ مصائب سے بھری زندگی گزاررہے ہیں۔ میں اکیلی خاتون ہوں اور اپنے بچے کی پرورش کررہی ہوں ، مجھے معلوم ہے کہ آج کل کے دورمیں گزارہ کرنا کتنا مشکل ہے۔ تو اس لئے میں نے ناراض ہونے کی بجائے فیصلہ کیا کہ کیوں نہ میں یہ پیغام اپنے گھر کے باہر آویزاں کردوں، شاید میں کسی کی مدد کرسکوں۔“
سیم کے اس اقدام کی خبر سامنے آنے کے بعد لوگوں نے ان کے جذبے کو بے پناہ سراہا ہے۔ ان کے گھر کے باہر آویزاں بورڈ کی تصویر بھی انٹرنیٹ پر ہزاروں بار شیئر کی گئی ہے اور ہر کوئی ان کی نیک دلی کی تعریف کررہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -