ہائی کورٹ :پاکستانی فلم" مالک "کی پنجاب میں نمائش پرپابندی کالعدم

ہائی کورٹ :پاکستانی فلم" مالک "کی پنجاب میں نمائش پرپابندی کالعدم
ہائی کورٹ :پاکستانی فلم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب میں پاکستانی فلم "مالک "کی نمائش پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے فلم کی نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

فاضل جج نے قراردیاہے فلم مالک پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19اور 19(اے) کی خلاف ورزی ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے سیاستدانوں کی کردار کشی کوبنیاد بناکر فلم مالک پرپابندی لگادی تھی۔ جون 2015ءمیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید سمیت دیگرنے اسے لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست گزاروں کے وکلا نے عدالت کے روبرو موقف اختیارکیاتھاکہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔

وکلانے بتایا کہ فلم میں کوئی ایسی چیز نہیں دکھائی دی جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہو۔ دوران سماعت وفاقی حکومت عدالت کوپابندی سے متعلق مطمئن نہ کرسکی ۔ یاد رہے کہ عدالت نے 19ستمبر کو وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا جو سنا دیا گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -