الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن بے معنی ،30 ستمبر کو تحریک انصاف اپنا ہم اپنا جلسہ کریں گے: سینیٹرسراج الحق

الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن بے معنی ،30 ستمبر کو تحریک انصاف اپنا ہم اپنا ...
الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن بے معنی ،30 ستمبر کو تحریک انصاف اپنا ہم اپنا جلسہ کریں گے: سینیٹرسراج الحق

  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن بے معنی ہونگے، افغان مہاجرین کی ان کے وطن واپسی کے لئے ماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،تیس ستمبر کو تحریک انصاف اپنا جلسہ کرے گی ہم اپنا جلسہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن بے معنی ہونگے ضمنی انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ حدوود کی پرواہ نہ کرتے ہوئے امیدواروں نے پانی کی طرح پیسہ بہایا جس سے ثابت ہوگیاہے کہ الیکشن صرف امیرشہزادوں کا کھیل ہے غریبوں کیلئے اس میں کوئی جگہ نہیں۔ الیکشن کمیشن انتخابی قوانین پر عمل درآمد نہ کراسکاتو انتخابات بے معنی ہونگے اور ان سے کسی مثبت تبدیلی کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ اقوام متحدہ کے اجلاس سے پہلے کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ کرتا ہے یہ بھارت کی تاریخ ہے کہ وہ اپنے مکروہ چہرے کو چھپانے کے لئے اس طرح کے ڈرامے کرتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خود اقوام متحدہ جانے کے لئے تیار نہیں ہیں اور یہ دوسرا اجلاس ہے جس میں وہ شرکت نہیں کر رہے۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے پوری دنیا میں بھارت کا چہرہ داغدار ہو چکا ہے۔

افغان مہاجرین کے مسئلے کے حوالے سے قومی کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغان مہاجرین کی ان کے وطن واپسی کے لئے ماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،جس طرح بے ڈھنگے طریقے سے افغان مہاجرین کو ان کے وطن کی طرف دھکیلا جا رہا ہے یہ طریقہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی ان کے وطن واپسی کے لئے ماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے افغانستان میں امن کے لئے پرخلوص کوششیں کی جانی چاہئیں، افغان مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے چارٹرپر عملدرآمد کرنا چاہئے اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور افغانستان دونوں حکومتیں اقوام متحدہ کے مہاجرین کے حوالے سے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

ہم نے تمام دروازے کھٹکھٹائے انصاف نہیں ملا،ہمارے پاس اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں:جہانگیر خان ترین

تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں جماعت اسلامی کی شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی خود 30 ستمبر کو فیصل آباد میں کرپشن کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ تحریک انصاف اپنا جلسہ کرے گی ہم اپنا جلسہ کریں گے۔

مزید :

قومی -