گلوکار بلال سعید کی چوری کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پرپولیس سے ریکارڈ طلب

گلوکار بلال سعید کی چوری کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پرپولیس سے ریکارڈ طلب
گلوکار بلال سعید کی چوری کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پرپولیس سے ریکارڈ طلب

  

لاہو(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے چوری کے مقدمہ میں ملوث گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر کارروائی 28ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تھانہ رائیونڈ پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں گلوکار بلال سعید کی جانب سے دائرکی گئی درخواست ضمانت میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ بے گناہ ہے ،اس پر غلط چوری کا مقدمہ درج کروایاگیا ہے۔ عدالت میں جو ایف آئی آر پیش کی گئی ہے اس کیس کی مدعیہ رخسانہ بی بی اور نوشین ہے ،جنہوں نے بلال سعید پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے گھرسے نقدی، زیورات اور ڈالر مبینہ طور پرچوری کئے ہیں،علاوہ ازیں رخسانہ بی بی نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406کے تحت امانت میں خیانت کا الگ مقدمہ بھی درج کرارکھا ہے۔ درخواست ضمانت پر عدالت نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے

مزید :

لاہور -