افغانستان اوربھارتی کرکٹ بورڈمیں مفاہمت کی یادداشت پردستخط ، افغان کھلاڑی آئی پی ایل میں بھی جلوے بکھیریں گے

افغانستان اوربھارتی کرکٹ بورڈمیں مفاہمت کی یادداشت پردستخط ، افغان کھلاڑی ...
افغانستان اوربھارتی کرکٹ بورڈمیں مفاہمت کی یادداشت پردستخط ، افغان کھلاڑی آئی پی ایل میں بھی جلوے بکھیریں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان اوربھارتی کرکٹ بورڈکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوگئے ہیں۔ اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط نئی دہلی میں کئے گئے۔

جیو نیوز کے مطابق اس یاد داشت کے مطابق افغان کھلاڑی اگلے سال آئی پی ایل میں بھی اپنے جلوے بکھیریں گے۔ اس کے علاوہ افغان ریفریزاورکوچنگ کی تربیت بھی مفاہمتی یادداشت کاحصہ ہے۔افغان بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی انڈر19کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچزبھی کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -