امریکی ادارے نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کا دنیا بھر کے سکالرز کیلئے فیلوشپ پروگرام کا اعلان

امریکی ادارے نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کا دنیا بھر کے سکالرز کیلئے فیلوشپ ...
امریکی ادارے نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کا دنیا بھر کے سکالرز کیلئے فیلوشپ پروگرام کا اعلان

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ادارے نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی نے دنیا بھر کے سکالرز کیلئے فیلوشپ پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی نے دنیا بھر کے سکالرز کیلئے فیلوشپ پروگرام کا اعلان کردیا ہے،یہ سکالر شپ پروگرام ریگن فاسکل پروگرام کے تحت ہوگا،اس پروگرام میں رجسٹریشن آن لائن ہوگی اور 15اکتوبر تک  کروائی جاسکتی ہے،رجسٹریشن اور سکالر شپ کی تمام تفصیلات نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کی ویب سائٹ پر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی امریکہ کا ایک پرائیویٹ ادارہ ہے جو جمہوریت کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے،یہ ادارہ ہرسال ایک ہزار تک پراجیکٹس دنیا کے نوے ممالک میں لانچ کرتا ہے.

تفصیلات لنک پر موجود ہیں

مزید :

تعلیم و صحت -