کراچی: ایم پی اے منظر امام کے قتل کا ملزم ٹارگٹ کلر اشفاق چیف گرفتار

کراچی: ایم پی اے منظر امام کے قتل کا ملزم ٹارگٹ کلر اشفاق چیف گرفتار
کراچی: ایم پی اے منظر امام کے قتل کا ملزم ٹارگٹ کلر اشفاق چیف گرفتار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس نے سابق ایم پی اے منظر امام کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر اشفاق چیف کو گرفتار کر لیا ہے۔اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دیگر نو افراد کو بھی قتل کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اشفاق چیف ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر ہے۔ وہ جنوبی افریقہ سے منظر امام کے قتل کیلئے خاص طور پر کراچی آیا جہاں اس نے ریکی کر کے ایم پی اے منظر امام کو قتل کیا۔منظر امام کو قتل کرنے کے بعد وہ دوبارہ جنوبی افریقہ فرار ہوگیا۔جنوبی افریقہ میں کچھ عرصہ گزارنے کے بعد وہ پاکستان واپس آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کو کسی ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے پاکستان بھیجا گیا تاہم گرفتار ہوگیا۔واضح رہے کہ منظر امام کو کورنگی کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا۔ اس حملے میں ان کے تین محافظ بھی مارے گئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری مبینہ طور پر لشکر جھنگوی نے قبول کی تھی۔

مزید :

کراچی -