مصطفی کمال کا فاروق ستار کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ

مصطفی کمال کا فاروق ستار کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ
مصطفی کمال کا فاروق ستار کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے،فاروق ستار اپنی پارٹی بنائیں اور جدوجہد کریں،پی آئی بی میں اپنادفتر بنایا ہے کسی پوش علاقے میں نہیں،یں دعوت دیتا ہوں کہ فاروق ستار ہماری پارٹی میں شامل ہوجائیں-

اے آروائی کے پروگرام ”پاور پلے“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ الطاف حسین لندن سے سیکٹر انچارچز کو فون کررہے ہیں،الطاف حسین نے فاروق ستار کی کشتی میں بڑے بڑے سوراخ کردیے ہیں،میں دعوت دیتا ہوں کہ فاروق ستار ہماری پارٹی میں شامل ہوجائیں'متحدہ بانی کیلئے جان دینے والے آج اس کے خلاف قرارداد پیش کررہے ہیں،الطاف حسین ہدایات دے رہے ہیں فاروق ستار کے پاس نہ جائیں-

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ و رکرز تو 80 فیصد ہمارے پاس آچکے ہیں ،فاروق ستار کے ساتھ ایم این ایز اور ایم پی ایز کھڑے ہیں ، ورکر،سپورٹر اب بھی فاروق ستار کے ساتھ نہیں ۔

مزید :

کراچی -