وزیراعظم نے بھر پور تقریر کی لیکن انداز زیادہ جارحانہ ہوتا تو مزید بہتر ہوتا: حامد میر

وزیراعظم نے بھر پور تقریر کی لیکن انداز زیادہ جارحانہ ہوتا تو مزید بہتر ہوتا: ...
وزیراعظم نے بھر پور تقریر کی لیکن انداز زیادہ جارحانہ ہوتا تو مزید بہتر ہوتا: حامد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز تجزیہ نگار حامد میر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کشمیریوں کی بھر پور بات کی لیکن تقریر میں زیادہ جارحانہ انداز نہیں اپنایا۔ کشمیر میں جو ہو رہا ہے اس پر وزیراعظم اگر زیادہ جارحانہ انداز اپناتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر اظہار خیال کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نے کچھ جارحیت کی ہے ہو سکتا ہے کہ یہ نواز شریف کی تقریر کا اثر ختم کرنے کی سازش ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم واپس آکر تمام قوم کو اعتماد میں لیں۔

مزید :

قومی -