ایف آئی اے کی کاروائی ،شیخوپورہ سے غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج پکڑی گئی،مختلف کمپنیوں کی سینکڑوں سمیں برآمد

ایف آئی اے کی کاروائی ،شیخوپورہ سے غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج پکڑی ...
ایف آئی اے کی کاروائی ،شیخوپورہ سے غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج پکڑی گئی،مختلف کمپنیوں کی سینکڑوں سمیں برآمد

  

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے غیر قانونی کالیں کرانے والے ایکسچینجز نیٹ ورکس کے خلاف جاری مہم کے دوران شیخوپورہ میں ایک غیر قانونی ایکسچینج پکڑ لی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی سی ایل کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شیخوپور میں فیصل آباد روڈ پر مانانوالہ کے علاقہ میں وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول نیٹ ورک پکڑ لیا،اس غیر قانونی ایکسچینج کے ذریعے چار گیٹ ویز چلائے جا رہے تھے۔ ایف آئی اے نے گیٹ وے پر کارروائی کے دوران ایک لیپ ٹاپ اور مختلف کمپنیوں کی سینکڑوں سمیں قبضہ میں لے کر ایک آپریٹر کو موقع سے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

شیخوپورہ -