جہاں قائد ہیں وہاں ایم کیو ایم ،میں ہی ایم کیو ایم کا کنوینئر ہوں: ندیم نصرت

جہاں قائد ہیں وہاں ایم کیو ایم ،میں ہی ایم کیو ایم کا کنوینئر ہوں: ندیم نصرت
جہاں قائد ہیں وہاں ایم کیو ایم ،میں ہی ایم کیو ایم کا کنوینئر ہوں: ندیم نصرت

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم لندن کے رہنماءندیم نصرت نے کہا ہے کہ جہاں قائد ہیں وہاں ایم کیو ایم ہے،میں ہی ایم کیو ایم کا کنوینئر ہوں۔

اے آر وائی کے پروگرام ”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے رہنماءندیم نصرت نے کہا ہے کہ جہاں قائد ہیں وہاں ایم کیو ایم ہے،میں ہی ایم کیو ایم کا کنوینئر ہوں،ایم کیو ایم ایک خاندان ہے،فاروق ستاراور دیگر لوگوں نے ہمیں مایوس کیا ہے،حالات پیدا ہوجائیں تو ہم پاکستان آجائیں گے،فاروق ستار کی جانب سے فیصلوں پر نہیں بولا،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مائنس الطاف فارمولا کام کررہا ہے،کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے تلخیاں بڑھیں

جے آئی ٹی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،مسائل بہت ہیں بلدیاتی نمائندوں سے مسائل حل کرنے کی امید نہیں ہے،یہ تصور غلط ہے کہ ہم علیحدگی کی بات کررہے ہیں،فاروق ستار سمیت ملک میں موجود کسی سے رابطے میں نہیں ہیں،الطاف حسین کا امریکہ کا خطاب معافی مانگنے کے بعد کا نہیں ہے۔

مزید :

کراچی -