MALC-EBM ہیلتھ سینٹر میں خواتین اور بچوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے مرکز کا افتتاح

MALC-EBM ہیلتھ سینٹر میں خواتین اور بچوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے مرکز کا ...

  

لاہور(پ ر) پاکستان کے اولین بسکٹ ادارے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز نے میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر (ایم اے ایل سی) کے اشتراک سے لانڈھی۔ کورنگی کےMALC-EBM ہیلتھ سینٹر میں مدر اینڈ چائلڈ آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (اوپی ڈی )کا افتتاح کیا ہے۔ ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے کام کے ساتھ یہ سینٹر خواتین کی زچگی کی عمر سے متعلق معلومات اور حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو غذائی سہولت اور رہنمائی فراہم کرے گا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مدر اینڈ چائلڈ سینٹر ہے جہاں وٹامنز ، نمکیات اور فولاد کی کمی کے باعث معاشرے میں بچوں کی بڑھتی ہوئی شرح اموات کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ای بی ایم کی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ڈاکٹر زیلف منیر نے اس شعبہ کے افتتاح کے موقع پر کہا، 'ماں اور بچے کی صحت کو ای بی ایم انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ گزشتہ سالوں میں ہم نے اپنے معاشرے کے اس اہم شعبے کی دیکھ بھال کے لئے واضح کردار ادا کیا ہے۔

اس ضمن میں آگہی پیدا کرنے اور ماؤں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا صحت مند اور بہتر معاشرے کے قیام کے لئے پہلا بنیادی قدم ہے اور ای بی ایم میں ہم اپنے معاشرے کی ترقی یقینی بنانے کے لئے مسلسل کام کررہے ہیں۔ '

مزید :

کامرس -