’خوش رہنے کیلئے پیسے سے زیادہ ضروری یہ کام کرنا ہے‘ سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر مَردوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر پایا جاتا ہے کہ کسی کا امیر ہونا خوشی کی ضمانت ہوتا ہے لیکن برطانوی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس تاثر کے برعکس ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ اکنامکس اینڈ دی نیشنل سنٹر فار سوشل ریسرچ کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”خوشی کے حصول میں روپے پیسے کی اتنی اہمیت نہیں ہے۔ اس کی بجائے خوشی کے حصول کا دارومدار پرسکون نیند اور بھرپور ازدواجی تعلق پر ہے۔ جو شخص پوری اور پرسکون نیند لیتا ہے اور اس کی جنسی زندگی بہترہے وہ زندگی میں ان لوگوں سے کئی گنا زیادہ خوش ہوتا ہے جن کے پاس پیسے کی تو ریل پیل ہو لیکن مذکورہ دونوں چیزوں سے وہ محروم ہوں۔“
’جو لوگ صبح صبح جنسی عمل کرتے ہیں، وہ دوسروں سے زیادہ عقلمند ہوتے ہیں‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیقاتی سروے میں 8ہزار 250لوگوں سے ان کی مالی حیثیت، نیند کی عادات اور جنسی زندگی کے متعلق سوالات کیے اور ان کی خوشی کے معیار کا جائزہ لے کر ان کا تجزیہ کیا اور نتائج مرتب کیے، جن میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے پرسکون نیند لیتے ہیں ان میں خوشی کا معیار سب سے زیادہ بلند تھا۔ دوسرے نمبر پر جو لوگ اپنی جنسی زندگی سے مطمئن تھے، ان میں خوشی کا معیار بہتر تھا۔ نتائج میں یہ بھی معلوم ہوا کہ مہنگی گاڑیوں اور دیگر اشیاءکی بجائے فیملی، دوست اور جاب سکیورٹی جیسے عوامل خوشی کے حصول پر زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آئیان مولیرن کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ بات ابھر کر سامنے آئی ہے کہ خوشی کے حصول کے لیے جیب کا امیر ہونے کی بجائے رشتوں میں امیر ہونا زیادہ اہم ہے، وہ ازدواجی رشتہ ہو، فیملی ہو یا دوست ہوں۔ جس شخص کے رشتے جتنے زیادہ مضبوط ہوں گے وہ اتنا ہی زیادہ خوش ہو گا۔“