پیروں پر وِکس لگانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ یہ کام کئے بغیر نہ رہ پائیں گے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وکس (Vicks)نامی کریم ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے، بالخصوص بچوں کو سردی لگنے کی شکایت ہو یا کھانسی و نزلہ وغیرہ ہو تو مائیں اس کے سینے اور گردن پر وکس لگاتی ہیں۔ اب انٹرنیٹ پر صارفین ویکس کے کچھ ایسے منفرد او انتہائی مفید استعمالات شیئر کر رہے ہیں جو آپ نے اس سے پہلے نہیں سنے ہوں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک صارف نے بتایا ہے کہ وکس مچھروں سے بچنے کا بھی بہترین طریقہ ہے۔ اسے اپنے جسم کے کھلے حصوں پر لگا لیں، مچھر آپ کے قریب نہیں آئیں گے۔ اس کے علاوہ وکس زہریلے حشرات سے بچانے کا کام بھی کرتی ہے۔ اگر آپ کسی کھلی جگہ پر جا رہے ہیں جہاں حشرات کے کاٹنے کا احتمال ہے تو اپنے جسم پر وکس لگا لیں۔ حتی الامکان حشرات آپ سے دور رہیں گے۔ اگر آپ کو بھڑ یا کسی اور چیز نے کاٹ لیا ہے تو بھی وکس بہت کارگر ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں متاثرہ جگہ پر وکس کا مساج کرنے سے اس چیز کے کاٹنے کی تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔
دانتوں کی یہ خطرناک بیماری آپ کو بھی لگ سکتی ہے، بچنے کا طریقہ جانئے اور اپنے دانت خوبصورت بنالیں
رپورٹ کے مطابق ایک صارف نے بتایا ہے کہ اگر آپ کو سردرد ہو رہا ہو تو ماتھے پر وکس لگائیں۔ اس سے آپ کا درد رفع ہو جائے گا۔ وکس جسم پر چھوٹے موٹے کٹ لگ جانے کی صورت میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ آپ کو کٹ لگے، ناخن زیادہ کٹ جائے یا اکھڑ جائے تو متاثرہ حصے پر وکس لگانے سے زخم جلدی بھر جاتا ہے۔ایک خاتون صارف کے مطابق وکس موٹاپے سے نجات کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے آدھے جار میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا، ایک چمچ الکوحل اور ایک چمچ پسا ہوا کافورمکس کریں ۔ اس کے بعد جسم پر اس کی مالش کریں اور جسم کو باریک پلاسٹک کے کاغذ(Cling film)سے لپیٹ لیں۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ کچھ وقت بعد جب اسے اتار کر آپ نہائیں گے تو فرق آپ کو محسوس ہو گا۔اس کے علاوہ خاتون نے بتایا ہے کہ کھنچاﺅ کے باعث پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں میں پڑ جانے والی جھریاں بھی وکس لگانے سے ٹھیک ہو جاتی ہیں، جو کہ بچے کے پیدائش کے بعد خواتین کا بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ایک صارف نے بتایا ہے کہ اگر فنگل انفیکشن کی وجہ سے اگر آپ کے ناخن پیلے ہوتے جا رہے ہیں تو انگلیوں اور ناخنوں پر وکس لگانے سے فنگس ختم ہو جائے گی اور آپ کے ناخن ٹھیک ہو جائیں گے۔ماہرین کے مطابق فنگس سے مکمل نجات کے لیے دو ہفتے تک وکس لگانی چاہیے۔
جن خواتین کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہیں، وکس ان کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ انہیں چاہیے کہ رات کو سونے سے پہلے پیروں پر ویکس لگائیں اور جرابیں پہن کر سو جائیں۔ اس سے نہ صرف پھٹے پاﺅں ٹھیک ہو جائیں گے بلکہ اگر آپ کو کھانسی لگی ہوئی ہے تو وہ بھی ٹھیک ہو جائے گی۔