’سیدھے ہاتھ والی تصویر تب لی گئی جب میں حاملہ تھی جبکہ اُلٹے ہاتھ والی تصویر۔۔۔‘ خاتون نے اپنے پاﺅں کی 2 تصاویر سوشل میڈیا پر لگادیں لیکن ساتھ ہی ایسی بات لکھ ڈالی کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

’سیدھے ہاتھ والی تصویر تب لی گئی جب میں حاملہ تھی جبکہ اُلٹے ہاتھ والی ...
’سیدھے ہاتھ والی تصویر تب لی گئی جب میں حاملہ تھی جبکہ اُلٹے ہاتھ والی تصویر۔۔۔‘ خاتون نے اپنے پاﺅں کی 2 تصاویر سوشل میڈیا پر لگادیں لیکن ساتھ ہی ایسی بات لکھ ڈالی کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک آسٹریلین خاتون نے اپنے پیر کی دو تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہیں جن میں سے ایک میں اس کا پیر بہت زیادہ سوجن کا شکار ہے اور دوسری میں وہی پیر بالکل نارمل ہے۔ اس عجیب صورتحال کی وجہ ایسی حیران کن ہے کہ انٹرنیٹ صارفین انگشت بدنداں ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر برسبین کی 28سالہ کونٹیل ڈنکین نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ”ان میں سے پہلی تصویر اس وقت لی گئی جب میں پہلے بچے کو جنم دینے والی تھی۔ پہلے حمل کے دوران میرے پیر بہت زیادہ سوج گئے تھے اور اب دوسرے حمل کے دوران ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ میں نے کچھ مختلف نہیں کیا لیکن اس بار میرے پیر بالکل نارمل ہیں۔“

اگر حجامت کروانے کے بعد آپ بھی حجام سے سر اور گردن پر مساج کرواتے ہیں تو یہ کام فوری چھوڑ دیں، یہ آپ کی موت کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ۔۔۔
کونٹیل کا کہنا تھا کہ ”پہلے حمل کے دوران میں ’فلوڈ ری ٹینشن‘ (Fluid Retention)نامی بیماری کا شکار رہی، جو اکثر حاملہ خواتین کو ہو جاتی ہے۔ اس بیماری میں جسم کے خلیوں اور بافتوں میں مائع مواد جمع ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے پیروں اور ٹانگوں پر سوجن آ جاتی ہے۔ اس بار میں نے کچھ مختلف نہیں کیا لیکن مجھے یہ عارضہ لاحق نہیں ہوا۔“ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین اس تصویر پر بہت حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا ہے کہ ”مجھے تو لگتا ہی نہیں کہ یہ ایک ہی پیر کی تصاویر ہیں۔“ ایک اور صارف نے اس کی عجیب منطق بیان کی ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ ”ہو سکتا ہے اس بار آپ کے پیٹ میں بیٹی پرورش پا رہی ہو، جس کی وجہ سے آپ کے پاﺅں نہ سوجے ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -