کرغیز ستان میں میڈیکل کی تعلیم کے لئے جانے والے خبردار رہیں
مکرمی! کرغیزستان ایک خوبصورت ملک ہے، لیکن وہاں میڈیکل کی تعلیم کے خواہشمند والدین اور طلباء یاد رکھیں
-1صدر مقام بشکیک میں دوا دارے پرائیویٹ میڈیکل کی تعلیم دے رہے ہیں انٹرنیشنل سکول آف میڈیسن اور ایشین انسٹی ٹیوٹ
-2ان اداروں میں سالانہ خرچہ تقریباً 7 لاکھ ہے۔
-3میڈیکل تعلیم مردہ جسموں پر نہیں دی جاتی
-4ان اداروں میں کوئی کھیل کا میدان نہیں۔
-5غیر نصابی سرگرمیاں برائے نام ہیں لائبریریاں بھی برائے نام ۔
-6داخلے کے لئے ایجنٹ خوب لوٹ مار کرتے ہیں سبز باغ بھی دکھاتے ہیں۔
-7یہ حضرات خود کروڑ پتی بن چکے ہیں۔ خاص طور پر وہ ایجنٹ جو بشکیک میں ہی رہتے ہیں وہ اداروں پر حکمرانی کرتے ہیں۔
-8داخلے کے بعد پاکستانی طلبا کو پوچھتے تک نہیں
-9ہوسٹل میں ایک کمرے میں 4/5 طلبہ ٹھونسے جاتے ہیں ۔
-10میس کا انتظام برائے نام ہے۔
-11پاکستان آناجانا تقریباً ایک لاکھ میں اور براستہ دوبئی20/24گھنٹے کا انتظار اور سفر ، سوچ سمجھ کر اپنی جان کے ٹکڑوں کو دھکا دیں۔ (ایک متاثرہ ماں/لاہور)