گلوکاروں میں دوسروں کے مقبول گانے ری مکس کرنے کارجحان

گلوکاروں میں دوسروں کے مقبول گانے ری مکس کرنے کارجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکاروں میں دوسروں کے مقبول گانے ری مکس کرنے کارجحان تیزی سے فروغ پانے لگا،بہت سے گلوکاروں کے بعد اب حدیقہ کیانی نے بھی ماضی کا گانا ری مکس کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کئی سال کے بعدکچھ عرصہ پہلے اپنا نیا البم’’وجد‘‘لانچ کیا جس میں بہت سے گیت شامل ہیں لیکن اس بار حدیقہ کیانی سابقہ روایات کے برعکس البم ریلیز کرنے کی بجائے ایک ایک گانا ریلیز کرنے کی پلاننگ کی جس کے تحت انہوں نے گزشتہ روز اس البم کا پہلا گانا’’میں کملی داڈھولا‘‘ریلیز کیا جسے نئی نسل تو بہت پسندکررہی ہے لیکن میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد نے اس پر سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے کیونکہ حدیقہ کیانی نے یہ گانا اوریجنل نہیں گایا بلکہ ماضی کے ایک مشہور گانے کوری مکس کیا ہے ۔
جس میں چندالفاظ شامل کرکے اور نئے میوزک کے ساتھ اسے نیا گانا بنانے کی کوشش قراردی ہے جسے سینئرلوگوں نے مستردکردیا ۔اس فوک گیت کو مسرت نذیر،ریشماں اور ثریاملتانیکرسمیت کئی گلوکار گا چکے ہیں۔رابی پیر زادہ سمیت کئی گلوکار بھی نامور گائیکوں کے گیتوں کو ری مکس کرچکے ہیں جس کی وجہ سے ان کو شدید تنقید برداشت کرنا پڑی ۔

مزید :

کلچر -