پاک فو ج نے شمالی وزیر ستان میں خیر سگالی میچ کروانے کا اعلان کردیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاک فو ج نے شمالی وزیر ستان میں خیر سگالی میچ کروانے کا اعلان کردیا، پاکستان الیون اور برطانیہ میڈیا الیون کے درمیان کرکٹ میچ آج میرانشاہ میں کھیلا جائے گا ،میچ براہ راست دکھایا جائے گا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر اس میچ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلہ آج جمعرات کو شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ میں پاکستان اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان کھیلا جائے گا کرکٹ میچ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر کروایا جارہا ہے جس کے مقصد دنیا کو پاکستا ن میں واپس آنے والے امن سے روشناس کروانا ہے۔پاکستانی ٹیم میں عمر گل ، مشتاق احمد، ریاض آفریدی،وجاہت اللہ واسطی ،انضمام الحق،کامران اکمل، یونس خان ، جنید خان اورشاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ،یہ میچ شمالی وزیر ستان اور پشاور زلمی کے تعاون سے ہوگا ۔