ناظرین اداکارہ و ماڈل ماریہ واسطی کو’’ مالکن‘‘ کے روپ میں دیکھیں گے

ناظرین اداکارہ و ماڈل ماریہ واسطی کو’’ مالکن‘‘ کے روپ میں دیکھیں گے
 ناظرین اداکارہ و ماڈل ماریہ واسطی کو’’ مالکن‘‘ کے روپ میں دیکھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی ویڑن کے ناظرین بہت جلد اداکارہ و ماڈل ماریہ واسطی کو’’ مالکن‘‘ کے روپ میں دیکھیں گے۔ ماریہ واسطی یہ کردار ڈائریکٹرسید وجاہت حسین کے نئے سیریل میں کررہی ہیں جس کا ٹائٹل ہی’’مالکن’’ ہے اور ان کے کردار کا نام گلناز ہے۔یہ ڈرامہ 25 ستمبر سے نجی ٹی وی سے نشرکیا جائے گا جس کے رائٹر ثمرہمدانی،پروڈیوسراعجازاسلم اورکاسٹ میں علی خان،ثمینہ احمد،طیفورخان،ٹیپوشاہ،منال خان، بی گل حسین،عمر،نتاشاحسین اورعذیقہ ڈینئل شامل ہیں.اس ڈرامہ میں ماریہ واسطی نے ایسی لڑکی کا کردار کیا ہے جس کی بیک گراؤنڈ ایک ایسی فیملی سے جسے عام پر معاشرہ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود ان کی زندگیآنے والا ایک شخص شادی کرکے اپنے گھر لے آتا ہے جہاں سے ایک نئی کہانی شروع ہوتی ہے. مختلف مزاج کے لوگوں کے درمیان گلنازکو مالکن ثابت کرنے کے لئے طرح طرح کے جتن کرنا پڑتے ہیں۔
.ڈرامے کا پرومو ان دنون آن ایئر جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -