فنکار امن کا سفیر ہوتا ہے،پروڈیوسر ونامورغزل گائیک سلیم بزمی

فنکار امن کا سفیر ہوتا ہے،پروڈیوسر ونامورغزل گائیک سلیم بزمی
 فنکار امن کا سفیر ہوتا ہے،پروڈیوسر ونامورغزل گائیک سلیم بزمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( فلم رپورٹر) نامورغزل گائیک سلیم بزمی نے کہا ہے کہ میں نے بہت جگہ پرفارم کیا ہے مگر جو لطف لاہور میں پرفارم کرنے کا آتا ہے وہ دنیا کے کسی خطے میں نہیں آتا ، شہنشاہ غزل مہدی حسن بھی یہ کہا کرتے تھے کہ جس فنکار نے لاہوریوں سے داد حاصل کر لی اس کو کسی اور جگہ سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں اور حقیقی معنوں میں جن فنکاروں کو عروج ملا ہے اس کا آغاز لاہور سے ہی ہوا ہے ۔ سلیم بزمی نے کہا کہ گلوکاری کے میدان میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان ہمیشہ آگے رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے گلوکار بھارت میں جا کر پرفارم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار امن کا سفیر ہوتا ہے اور میں بھارتی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے فوری ٹھوس اقدامات کرے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کی فضاء پیدا ہو سکے ۔

مزید :

کلچر -