اتفاق کے بغیر کسی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی،ظفر اقبال
لاہور(فلم رپورٹر)امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد معروف گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ میں نے اپنے نئے گانے’’ ٹھوکے جا‘‘میں قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں بلکہ انڈسٹری سے وابستہ ہر شخص پر ہے‘ اتفاق کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اگرفلم انڈسٹری کے لوگ ایک ہو جائیں تو مسائل کا حل ممکن ہے۔ظفر اقبال نیویارکرنے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کردار فنکاروں کا ہوتا ہے لیکن سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں بلکہ فلم سازوں کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔