پی ایس ایل ، ابتدائی فہرست میں کوئی غیر ملکی بڑاکھلاڑی نہیں

پی ایس ایل ، ابتدائی فہرست میں کوئی غیر ملکی بڑاکھلاڑی نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستا ن سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی سامنے آنے والی فہرست میں کوئی بڑا اور نمایاں کھلاڑی نہیں ۔ پی ایس ایل کئے تیسرے ایڈیشن کے لیے جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر اور افغانستا ن کے لیگ اسپنر راشد خان کو پلاٹینم کٹیگری میں رکھا گیا۔ زیادہ تر وہی غیر ملکی کھلاڑی ہوں گیجو پچھلے سال شریک ہوئے تھے جبکہ نئی فہرست فرنچائز کو بھیج دی گئی ہے۔فروری میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے کسی کھلاڑی کی شرکت کا امکان نہیں ہے جبکہ اگلے سال پی ایس ایل 3میں نئی ٹیم ملتان سلطان حصہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ30 ستمبر تک گذشتہ سال کی20 کھلاڑیوں کی فہرست سے ہر فرنچائز کو10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا اور 10 کو ریلیز کرنا ہوگا۔گذشتہ سال کی فہرست سے 5ٹیمیں جن 10،10 کھلاڑیوں کو ریلیز کریں گی۔ان50 کھلاڑیوں میں سے پہلا آپشن نئی فرنچائز سلطان ملتان کو دیا جائیگا ،وہ50 میں سے 10کھلاڑیوں کا چناؤ کریگی۔
جبکہ باقی 10 ،10کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ سے ہوگا۔ہر ٹیم پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کٹیگری سے 2،2 سلور سے 3 اور ایمرجنگ کٹیگری سے ایک کھلاڑیوں کو ریلیز کریگی اور اتنے ہی نئے کھلاڑیوں کو ڈرافٹنگ کے ذریعے لے گی۔غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے معاہدے میں دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی جاکر میچز کھیلنے کی شق رکھے جائے گی۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز اس بار شائد کوئٹہ کے ڈگ آؤٹ میں مینٹور کی حیثیت سے دکھائی نہ دیں اور ان کی جگہ کیون پیٹرسن کو مینٹور اور کھلاڑی کی ذمے داری دینے کی تجویز زیر غور ہے۔