ڈائریکٹربلال لاشاری کی فلم ’’مولاجٹ‘‘کی شوٹنگ جاری
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹربلال لاشاری کی فلم’’مولاجٹ‘‘کی شوٹنگ شروع کردی گئی جس میں ان دنوں عمائمہ ملک اور دیگرفنکار حصہ لے رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے لئے بلال لاشاری نے فیروزپور روڈ پر واقع دیہی علاقے میں ایک بہت بڑا مصنوعی گاؤں بنایاہے۔
یہ امرقابل ذکر ہے ’’مولاجٹ ٹو‘‘کی شوٹنگ کئی ماہ سے تعطل کا شکار تھی کیونکہ اس مقصد کے لئے انتظامات مکمل نہیں ہوسکے تھے جبکہ اس فلم کی ایک خاص بات یہ بھی بلال لاشاری فلم کی تمام تفصیلات پوشیدہ رکھ رہے ہیں جس کے لئے انہوں نے تمام فنکاروں اور دیگر عملے کو منع کیا ہے کہ سیٹ پر نہ توکوئی تصویراور نہ ہی سیلفی بنائے گا۔