پاکستانی فنکاروں کو بیرون ملک بہت زیادہ عزت ملتی ہے،نمرین بٹ

پاکستانی فنکاروں کو بیرون ملک بہت زیادہ عزت ملتی ہے،نمرین بٹ
 پاکستانی فنکاروں کو بیرون ملک بہت زیادہ عزت ملتی ہے،نمرین بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و کلاسیکل ڈانسرنمرین بٹ نے کہا ہے کہ شوبزسے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے ۔شوبز عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے۔ ماں باپ کی خدمت میری زندگی کا اولین مقصد ہے ۔ نمرین بٹ نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں بے شمار ڈرامے کئے ،ڈانس پر عبور رکھنے کے باوجود کبھی مغرور نہیں ہوئی ۔میں نمبر ون کی قائل نہیں ہوں ہر فنکار کو فن اپنا لوہامنواتا ہے ،سب سے بہترین منصف پرستار ہوتے ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کا کام اچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رقص ہماری ثقافت کا حصہ ہے اورشوبزکا مستقبل روشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے متعدد ممالک کا دورہ کیا ہے وہاں پاکستانی فنکاروں کو جنتی عزت ملتی ہے وہ کسی اور ملک کے فنکار کو نہیں ملتی ۔

مزید :

کلچر -