سٹورٹ براڈ انجری کے باعث ایشز سیریز سے باہر
لندن (نیٹ نیوز)انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ انجری مسائل کے باعث رواں برس آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ایشز سیریز تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے۔ براڈ کالی آندھی کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ 31 سالہ فاسٹ باؤلر نے بائیں ایڑی کا سکین کرایا جس سے معلوم ہوا کہ ان کی ایڑی کی پرانی انجری بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں ایشز سیریز تک مکمل طور پر آرام کا مشورہ دیا ہے۔طے شدہ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم آئندہ ماہ کے آخر میں آسٹریلیا روانہ ہو گی۔ براڈ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں اہم رکن کی حیثیت رکھتے ہیں تاہم انجریز نے ان کے کیریئر کو بہت متاثر کیا لیکن وہ ڈٹے رہے۔ براڈ نے 109 ٹیسٹ میچز میں 388 وکٹیں لے رکھی ہیں۔