معیاری شاعری اور سریلی آواز کے بغیر کوئی گیت کامیاب نہیں ہو سکتا ،مسکان جے
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار مسکان جے نے کہا ہے کہ معیاری شاعری اور سریلی آواز کے بغیر کوئی بھی گیت کامیاب نہیں ہو سکتا ،ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت گائے ہیں اور اس پہچان پر فخر محسوس کرتی ہوں۔مسکان جے نے کہا کہ یہی دعا کرتی ہوں کہ پورا پاکستان امن و امان کا گہوارہ بنے تاکہ فنکار اسی طرح سر گرمیاں کریں جس طرح آج سے کچھ سال ہوا کرتی تھیں ۔ پاکستانی زندہ دل قوم ہے اور دہشتگردی کے عفریت کے باوجود پاکستانیوں نے بغیر تعطل اپنی سر گرمیاں جاری رکھ کر اس کا عملی ثبوت بھی دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ مسکراہٹ ، حسن اخلاق اور خوش کلامی سے ہی دوسرے کے دل میں گھر بسا یا جا سکتاہے ،میں بہت خوش قسمت ہوں کہ خدا کی تینوں دونوں خوبیاں مجھ میں رکھی ہیں ۔ عزت اورذلت خدا کی اختیار میں ہیں جس کو چاہتا ہے شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے گمنامیوں کے اندھیروں میں دھکیل دیتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ حسدسے سخت نفرت ہے ۔میں ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ آپ اپنے ساتھیوں کی کامیابیوں سے خوش ہوکر دیکھیںآپ کو خود بخود دلی تسکین ملے گی ۔یہ بات تلخ حقیقت ہے کہ شوبز میں حسد جیسی بیماری وباء کی شکل اختیار کرچکی ہے کوئی کسی کی کامیابی پر خوش نہیں ہوتا ۔ ہر انسان اپنے مقدر کی کامیابیاں سمیٹتا ہے ۔سفارش سے کوئی بھی گلوکارنہیں بن سکتا کیونکہ فنکار ہمیشہ پیدائشی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ معیاری شاعری کو اپنی آواز کے ذریعے گیت کی صورت میں پیش کروں اور یہی میری منفرد پہچان ہے جس پر فخر کرتی ہوں۔