شیکھر دھون کینگروز کے خلاف آئندہ دو ون ڈے میچز سے بھی باہر

شیکھر دھون کینگروز کے خلاف آئندہ دو ون ڈے میچز سے بھی باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ (نیٹ نیوز)بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون اہلیہ کی علالت کے باعث آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے آئندہ دو میچز میں بھی شرکت نہیں کرینگے۔ انہوں نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے پہلے میچ میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھون نے اہلیہ کی علالت کے باعث چھٹی طلب کی تھی۔
، ہم نے انہیں کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچز کیلئے ریلیز کیا ہے، امید ہے کہ وہ آخری دو میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔