ناروے، نیدر لینڈز کی سائیکلسٹ ٹرائل ایونٹ جیت کر عالمی چیمپئن بن گئیں

ناروے، نیدر لینڈز کی سائیکلسٹ ٹرائل ایونٹ جیت کر عالمی چیمپئن بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو (نیٹ نیوز )ناروے میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں نیدر لینڈز کی سائیکلسٹ نے ایک کلومیٹر کورس کا فاصلہ سب سے پہلے طے کر کے فتح اپنے نام کی۔ناروے کے خوبصورت ٹریک پر ورلڈ چیمپئن شپ کا ویمن ٹائم ٹرائل ایونٹ ہوا۔ دنیا بھر کی رائیڈرز نے خوب جان ماری، بارش بھی ویمن سائیکلسٹ کا جوش ٹھنڈا نہ کر سکی۔ اکیس اعشاریہ ایک کلومیٹر کورس کا فاصلہ نیدر لینڈز کی وین لیوٹن نے سب سے پہلے طے کیا اور عالمی چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جونئرز کے مقابلوں میں برطانیہ کے ٹام پِڈکوک نے میدان مار لیا۔