گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ بدترین ظلم ہے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور ( پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ بدترین ظلم ہے ۔حکومت نے گذشتہ چار سال سے مسلسل غریب مکاؤ پالیسیاں اپنا رکھی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی سمیت روز مرہ کی اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے حوالے سے سابق تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گھریلواستعمال میں آنے والی اشیاء بجلی ، پانی، آٹا ، چینی ، چاول اور دال کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2008میں تجارتی بجلی کی قیمت فی یونٹ 7.63 روپے اور گھریلو صارفین کیلئے 4.15 روپے فی یونٹ تھی اور اب 2017میں حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت فی یونٹ 7.82
ر وپے فی یونٹ مقرر کر کے غریب اور متوسط طبقات کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ انہوں مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے گھریلوصارفین کی بجلی کی قیمت کو صنعتی بجلی کی قیمت کے برابر کر کے غریبوں کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے