کرپشن کرنے والوں کو معاف کرنا ہوری قوم کیساتھ نا انصافی ہو گی : تحریک انصاف

کرپشن کرنے والوں کو معاف کرنا ہوری قوم کیساتھ نا انصافی ہو گی : تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس کھلنے سے شریف فیملی دلدل میں دھنس چکی ہے مزید سچ سامنے آئے تو رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی اور عوام کے سامنے کرپٹ فیملی کا کچا چٹھا کھل کر سامنے آ جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ شریف خاندان وقت پر درست فیصلہ نہیں کر سکا۔پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو معاف کرنا پوری قوم کیساتھ ناانصافی ہوگی،ملکی دولت لوٹ کر تجوریاں بھرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر عوام کی خوشحالی کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا۔تحریک انصاف کے سینئر و مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور انکے حواریوں نے پاکستان کا دنیا بھر میں تماشہ لگا یا ،پانامہ چور نواز شریف نیب عدالت میں پیش ہونے سے ڈر رہے ہیں ۔تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس نعیم الحق نے کہا ہے کہ این اے 120 الیکشن نتائج کے بعد حلقے میں ترقیاتی کام رک گئے ہیں، ن لیگی حکومت اپنے ووٹرز اورسپورٹرز کو بھی چونا لگاگئی، مریم نواز اب واپس نہیںآئیں گی ۔تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی غلام اورغریب دشمن حکومت نے بجلی فی یونٹ تین روپے 90 پیسے مہنگی کرکے غریب عوام پربجلی بم گراکرثابت کردیا ہے کہ (ن)لیگ کی حکومت اقتدارمیں عوام کوریلیف دینے نہیں بلکہ ملک میں غریب ،کسان ،مزدوروں کا گلادبانے کیلئے اقتدارمیں آئی ہے۔