لارڈ میئر اور ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا

لارڈ میئر اور ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید اور ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے اسلام پورہ اور مرکزی جلوس کے روٹ اور نثار حویلی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ لاہور اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید اور ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے جلوس کے راستوں پرصفائی ستھرائی، تجاوزات کا خاتمہ، بجلی کی لٹکتی تاروں کو ہٹا نے جیسے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔انہوں نے جلوس کے راستوں پر کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
انہوں نے جلوس کے لائسنس ہولڈر کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ مزید برآں ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والی مجالس اور نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کر یں۔ڈی سی لاہور کی اس ہدایت کے بعد اے سی (رائیونڈ)علی اکبر بھنڈر نے ٹی ایم او، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور واپڈاکے نمائندگان اور لائسنس ہولڈر کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ میں جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ علی رضا کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اسی طرح اے سی (سٹی) عبداللہ خرم نیازی نے پانڈو سٹریٹ اور نثار حویلی کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔ اے سی (سٹی) نے جلوس کے روٹ پر پیچ ورک کے کام، لٹکتی تاروں، تجاوزات،بینرز اور سٹیمرز کو ہٹانے کے کام کا بھی جائزہ لیا۔اے سی (سٹی) عبداللہ خرم نیازی نے جلوس کے لائسنس ہولڈر کے ساتھ بھی ملاقات کی۔