کلثوم نواز کی کامیابی،سید نصرت بخاری کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی
لاہور(پ ر) بین الاقوامی پیشگو سید نصرت بخاری کی کلثوم نواز کی جیت کے حوالے سے پیشگوئی درست ثابت ہوئی تفصیلات کے مطابق سید نصرت بخاری نے الیکشن سے قبل پیشگوئی کی تھی کہ کلثوم نواز60ہزارسے زائد ووٹ لیکر 14 سے15ہزار ووٹوں کے مارجن سے کامیاب ہونگی،گزشتہ روز سید نصرت بخاری کی رہائشگاہ پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں علاقہ کے معززین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اور نصرت بخاری کی پیش گوئی درست ثابت ہونے پر ان کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر سید نصرت بخاری نے مزید پیشگوئی کی کہ مریم نواز ملکی سیاست میں ایک خاص مقام حاصل کریں گی۔